بلوچستان کے علاقے دکی میں پولیس تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکارہلاک ہوگیا ۔
پولیس حکام کے مطابق دکی کے علاقے میں ترین پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس ،اے ٹی ایف اور ایف سی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔
پولیس کے مطابق دکی کے علاقے ترین پولیس تھانہ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سید حسن ہلاک ، جبکہ محمد ولی اور بلوچ خان زخمی ہوگئے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔