بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں پولیس نے فورسز پر حملہ کرنے والے آورکو جوابی کارروائی میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملہ اور جوابی فائرنگ میں ایک حملہ اور ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کا سرچ آپریشن و محاصرہ تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مندر کالونی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ شروع کردی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیاجبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ہلاک شخص کا تعلق کالعدم تنظیم ہے انکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
ماضی کی طرح ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس سے یہ خدشہ جنم لیتا ہے کہ کسی جبری لاپتہ شخص کو جعلی کارروائی میں قتل کیا گیا ہے جسے حملہ آور کا نام دیا جارہاہے ۔