بی ایل اے نے ایم آئی افسر لیفٹیننٹ کرنل ارسلان حلیم کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک مختصر بیان میں ایم آئی افسر لیفٹیننٹ کرنل ارسلان حلیم کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت میں کلاتک کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے اعلیٰ افسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ارسلان حلیم کو اس کے تین دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کاروائی بی ایل اے کی انٹیلی جنس زراب کی خفیہ و مستند معلومات پر سرانجام دی گئی۔ اس حوالے مزید تفصیلات جلد ہی میڈیا پر جاری کیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حملہ گذشتہ روز تربت شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر مغرب میں کلاتک کے قریب مسلح افراد نے تین گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کو گھات لگائے براہ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ارسلان حلیم سکنہ کراچی، نعمان کاظمی سکنہ راولپندی، محمد آصف اور کلیم اللہ ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے میں زخمی ہونے والے کلیم اللہ آج صبح زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو او اہلکار اس وقت حملے کا نشانہ بنے جب انہیں ‘ڈیتھ اسکواڈ’ ارکان دو گاڑیوں میں سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article