گچک میں فوجی آپریشن جاری ، کیمیکل ملا پانی پینے سے 400 مال مویشیاں ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گچک میں جاری فوجی آپریشن میں کیمیکل ملا پانی پینے اورگھاس پوس کھانے کی وجہ سے 400سے زائد مال مویشیاں ہلاک ہوگئیں۔جن میں بیڑ بکریاں اور اونٹ بھی شامل ہیں ۔

نمائندہ سنگرکے مطابق مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ گچک اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی فوج کی گذشتہ ایک ہفتے سے فوجی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے ۔

زمینی و فضائی فورسز کی یلغار اور شیلنگ سے کئی بستیاں جلا کر خاکسترکردی گئیں۔

اور کئی افراد کو فورسز نے جبری طور پرگرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے جن میں خواتین اور بچون کی بڑی تعداد شامل ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں فوجی آپریشن سے نذر آتش کئے گئے گھروں کے مکین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ اوپر سے ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے خوف وہراس اور سراسیمگی کی ایک دلخراش صورتحال ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے مقامی لوگوں کو مذکورہ علاقوں سے انخلا کرنے کا حکم دیا ہے اور پورے علاقے کے پانیوںاورگھاس پوس پر کیمیکل اسپرے کئے گیاہے جس کی وجہ سے اب تک 400سے زائد مال مویشیاں پانی پینے اور گھاس پوس کھانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی ہیں جن میں بیڑ بکریوں سمیت اونٹ بھی شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے سنگر کو بتایا کہ پورے ایریا کے پینے کے پانیوںمیں فورسز نے کیمیکل ملا دیا ہے تاکہ یہاں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں۔

Share This Article
Leave a Comment