زہری میں لیویز اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں, بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے میں لیویز اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمی داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شام خضدار کے علاقے زہری میں لیویز اہلکار رحیم عمرانی عرف کالیا کو مرکزی بازار میں فائرنگ کرکے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا ہے کہ رحیم عمرانی گذشتہ طویل عرصے سے پاکستانی خفیہ ایجنسی ایم آئی کے لیئے کام کررہا تھا۔ اس دوران مذکورہ شخص بلوچ نوجوانوں کے اغواء اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف جرائم میں ملوث رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نوجوانوں میں منشیات عام کرنے اور دیگر سماجی برائیوں میں بھی ملوث رہا ہے، فوج کی سرپرستی کے باعث اس کو کھلی چھوٹ حاصل تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment