گچک آپریشن میں تیس افراد لاپتہ،جھاؤ آپریشن جاری،متعدد لوگ لاپتہ

0
370

گچک کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے،جبکہ ضلع اواران کے علاقے جھاؤمیں بھی آپریشن کی اطلاعات ہیں۔

گچک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کا زمینی وفضائی آپریشن جاری ہے،مزید تیس افراد کو پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے،فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے کچھ کی شناخت،حبیب،کہور،میر جان،نواب،کریم بخش،روستم،آصف،دلدار،خالد،مزار،محمد صالح، کے ناموں سے ہوئے جبکہ مواصلاتی نظام نہ ہونے اور جاری آپریشن کی وجہ سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب جھاؤ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روزسے آپریشن کی اطلاعات ہیں

جھاؤ اور اورناچ کے پہاڑی سلسلے سورگر ایک بار پھر شدید فوجی آپریشن کی زد میں ہے،زمینی فوج گزشتہ روز ان علاقوں میں داخل ہوچکاتھا

آپریشن کا یہ سلسلہ جمعہ سے شروع ہوا تھا جس میں مختلف اطراف سے فوجی دستے سورگر میں داخل ہوئے تھے جبکہ متعدد گن شپ ہیلی کاپٹراس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں،ہیلی کاپٹروں سے پہاڑوں کے چوٹیوں، گزرگاہوں اورٹارگٹ ایریاز میں کمانڈواتارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹر چمنگی،راہین،گری،گزی راہین سمیت مختلف علاقوں میں مسلسل شیلنگ کررہے ہیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجید ولد محمد، صدیق چنال، دارو، رحیم بخش ولد دولت کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی کیمپ منتقل کیاہے۔

ادھر جھاؤ کے علاقے کوہڑو سے پاکستانی فوج نے استاد حامد ولد جوگی کسو نامی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر نامعلوم منتقل کردیا ہے جو کراچی سے پرچون لے کرجھاؤ لارہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here