بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آر سی ڈی ہائی وے کے قریب احمد وال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کر دیا، جس دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر آمدورفت مکمل طور پر معطل کر دی تھی۔
محاصرہ کے دوران علاقے کے معروف تاجر امان اللہ جمالدینی کو ان کے محافظوں سمیت حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
تاہم اس بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ فورسز کی اضافی نفری روانہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔