جھل مگسی: اغوا کیے گئے 5 پولیس اہلکار رہا، ہرنائی کا ایس ایچ اوتاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں جمعرات کے روز پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے 5 پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد نے رہا کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی بازیابی رات گئے عمل میں آئی، تاہم حملہ آوروں کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

دوسری جانب، ہرنائی میں اسی روز مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس SHO اور تین دیگر افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

ان کی عدم بازیابی پر علاقے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

لاپتہ ایس ایچ او کے اہلخانہ اور قبائلی عمائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مغویوں کی جلد اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

عمائدین کا کہنا تھا کہ مسلسل واقعات نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article