جھل مگسی:مسلح افراد کا حملہ ، پولیس چوکی قبضے کے بعد نذرِ آتش،اسلحات ضبط ، اہلکار اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد کی جانب سے متعدد مقامات پر حملوں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور جھڑپیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق گنداواہ شہر، لشّار آباد اور کوٹڑہ پولیس اسٹیشن سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گنداواہ میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے اسے نذرِ آتش کردیا۔ حملہ آور چوکی میں موجود اسلحہ اپنے قبضے میں لے گئے اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرکے ساتھ لے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

لشّار آباد میں بھی مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا اور بعد ازاں عمارت کو آگ لگا دی۔

دوسری جانب کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسلح افراد نے حملہ کیا، جہاں بھاری فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں اور جوابی کارروائی میں مصروف ہیں۔

حملوں کے بعد سیکیورٹی اداروں کی اضافی نفری مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article