مستونگ اور ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسز پر بم حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔

مستونگ سے اطلاعات ہیں کہ وہاں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے دشت، پھنگو میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ فورسز گاڑیوں کیلئے کلئرینس میں مصروف تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کا ایک افسر علاقے سے گزر رہا رہا تھا۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک کے قریب پولیس کی گشتی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

گذشتہ روز خاران میں بھی فورسز کو بم دھماکے کے بعد مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ بلنگور کے قریب پیش آیا جہاں فورسز کی ایک گاڑی کو مسلح افراد نے گھات لگاکر نشانہ بنایا۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article