ژوب میں ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں کاکڑ خراسان کے مقام پر ٹریفک حادثے میں خانہ بدوش خاندان کا ٹریکٹر الٹ کر کھائی میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سوار 2 خواتین اور 3 معصوم بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ خاندان کے دیگر متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کوچی حاجی باچا اکاخیل کا بتایا جاتا ہے۔

لیویز شغالو کے اہلکار اور مقامی لوگوں نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول اسپتال ژوب منتقل کیا۔

سول اسپتال ژوب کے انتظامیہ کے مطابق، اسپتال لاتے ہی ڈاکٹروں اور طبی عملے نے ہنگامی بنیادوں پر زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article