دالبندین شہر پرمسلح افراد کا کنٹرول،سرکاری عمارتوں پر قبضہ، پولیس اسٹیشن نذرآتش، اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے مبینہ طور پر دالبندین شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشنز اور متعدد سرکاری عمارتیں مسلح افراد کے قبضے میں ہیں، جبکہ پولیس اسٹیشن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دالبندین، چاغی میں متعدد سرکاری تنصیبات پر قبضہ کرنے کے بعد بڑی مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کیا، قیدیوں کو رہا کیا اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً بائی پاس روڈ اور کلی خدائے رحیم میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے جبکہ فورسز کی اضافی نفری روانہ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم صورتحال کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article