بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسزاہلکارکے گھر پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور عوام میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ایک اور واقعہ میں مسلح افراد نے ہائی ٹرانسمیشن بجلی ٹاور کودھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔
ڈیرہ مراد جمالی سے اطلاعات سے کہ شہر کے قریب ایک گائوں میں سیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار پر نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے چار راکٹ لانچر داغے گئے جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ ڈاھڈا کے مقام پر گزشتہ نصف شب کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے ایک سیکورٹی فورسز کے اہلکار کے گھر پر چار راکٹ لانچر کے گولے داغے گئے جن کی زوردار دھماکے سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور عوام مین زبردست خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور مذید تحقیقات شروع کردی گئی ۔
ایک دوسرے واقعہ میں ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے شکارپور جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے شکارپور سندھ کو جانے والی ہائی ٹرانسمیشن بجلی ٹاور 220 کے وی کو پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی جس سے زوردار دھماکہ ہوا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے بجلی ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ این ٹی ڈی سی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور ٹاور کی ضروری مرمت کا عمل شروع کیا ۔
ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔