بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانے پر حملے کے بعد تھانے کو نذر آتش کردیا ۔
سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے دینگڑھ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر دھاوا بول دیا اس دوران انہوں نے تھانے کی عمارت کو نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے حملہ آوروںکی تلاش شر وع کردی مزید کارروائی جاری ہے ۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔