چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جہدو جہد جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6165ویں روز بھی جاری ہے۔

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6165ویں روز بھی جاری ہے۔

اس موقع پر کامریڈ منظور بلوچ، میر حیدر رئیسانی اور سلطانہ بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شرکاء نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وی بی ایم پی کا مؤقف ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جن کے خلاف تنظیم کی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article