ضلع کیچ: دشت بلنگور کراس میں پاکستانی فورسز کی کارروائی، درجنوں دکانیں مسمار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور کراس میں پاکستانی فوج اور ایف سی کی جانب سے بلڈوزر کے ذریعے درجنوں دکانوں کو مسمار کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے اس اقدام کو غریب عوام کے معاشی قتل سے تعبیر کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی تھیں، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ہوٹل، ورکشاپس اور دیگر چھوٹے کاروبار چل رہے تھے۔

ان دکانوں سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ تھا، جن میں اکثریت غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف دکاندار شدید مالی بحران کا شکار ہوئے ہیں بلکہ سینکڑوں مزدور، ملازمین اور ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے کے معاشی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، جس کے اثرات طویل مدت تک عوام کو بھگتنا پڑیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article