تشدد کے شکار متاثرین پر تشدد کا الزام غیر منصفانہ ہے, میرمحمدعلی ٹالپور

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ممتاز بلوچ دانشوراوربلوچ قومی تحریک کے دیرینہ رفیق میر محمدعلی ٹالپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک جوابی ٹویٹ میں کہا ”ریاستی تشدد لوگوں کو جوابی تشدد کرنے پر مجبور کرتا ہے۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ ”یہ ناانصافی ہوگی کہ ہم گھروں میں محفوظ رہ کر دوسروں پر الزام لگائیں۔ ریاستی ناانصافیوں اور تشدد کے شکار متاثرین پر تشدد کا الزام غیر منصفانہ ہے۔ تشدد کوئی بھی نہیں چاہتا سب پر الزام نہ لگائیں۔“

واضح رہے کہ 13اگست کو کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج نے کراچی یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم کو والدین کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا،اس واقعے پر بلوچ قوم،انسانی حقوق کے کارکن اور دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف شدیدردعمل میں دیکھنے میں آرہاہے۔

شدید قومی ردعمل کے بعد سوشل میڈیا میں اب چند اکاؤنٹس سے بلوچ جہدکاروں کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیاگیا ہے،آج ایک ایسی ٹویٹ میں ایسے واقعات بلوچ مسلح جدوجہد کے نتائج قراردینے کی کوشش کی گئی جس پر معروف بلوچ دانشور نے انہیں جواب دیا۔

Share This Article
Leave a Comment