ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی جانب سے پمفلٹ پھینکے گئے، عوام کو پاکستانی فوج کا ساتھ دینے پر سخت سزا جبکہ بلوچ سرمچاروں کی مخبری کے لیے اسکوٹی دینے کی پیشکش۔
ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مند کے مختلف علاقوں کُلین،مند بازار، سورو، بلو، گوبرد،گوک، تلامب بلوچ آباد،مہر، سمیت مند کے تمام علاقوں میں پمفلٹ پھینکے۔
پمفلٹ بلوچی زبان میں ہے جس میں پاکستانی فوج نے لکھا ہے کہ وطن کی حفاظت اور خوشحالی تم سب پر فرض ہے،جس میں لوگوں کو تنبیہ بھی کیاگیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ تعاون کریں اور بلوچ سرمچاروں کے ٹھکانوں اور انکی نقل و حرکت کرنے والوں کو ایک عدد اسکوٹی دی جائے گی،پمفلٹ کے آخر فوج کے ای میل اور رابطہ کے لیے کچھ نمبر بھی دئیے گئے ہیں