پسنی : پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے نلینٹ میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

دونوں لاشوں کی شناخت ایک سال قبل جبری لاپتہ ہونے والے افراد، اجمل اور سید شاہو، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک لاش کی شناخت اجمل ولد یاسین، ساکن تربت، کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ سال اگست میں گوادر سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ جبکہ دوسری لاش کی شناخت سیدی ولد شاہو، سکنہ جیونی پانوان، کے نام سے ہوئی ہے، جو تین مرتبہ جبری گمشدگی کا شکار ہو چکے تھے۔ آخری مرتبہ انہیں گزشتہ سال ستمبر میں لاپتہ کیا گیا تھا۔

Share This Article