بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کلی دتو میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ مجید ساسولی اور ان کی کمسن بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر پہ دستک دیا جیسے ہی وہ باہر نکلا، حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اس کی بیٹی کوبھی گولیاں لگیں۔
واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ کے محرکات تا حال سامنے نہیں آسکے۔