بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 افرادہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت ہارون ولد میر جمیل مینگل، غفور ولد وحید بخش اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں عبدالحفیظ اور میر جمیل شامل ہیں،سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میر جمیل مینگل کی گاڑی پر عدالت میں پیشی سے واپسی پر حملہ کیا گیا جس میں خود جمیل مینگل زخمی ہو گئے، جب کہ ان کا بیٹا ہارون مینگل اور دو دیگر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر قبائلی تنازع کے باعث پیش آیا۔