پاکستان نواز سیاست دان حاصل بزنجو طویل عرصے سے پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے ۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنماء حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے ۔
حاصل بزنجو کو طبعیت کی خرابی کے باعث آج آغا خان ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ حاصل خان بزنجو گزشتہ کچھ مہینوں سے پھپڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے اور ان کا علاج آغا خان ہسپتال میں چل رہا ہے آج صبح طبعیت کی خرابی کے باعث ان کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔
حاصل خان بزنجو معروف قوم پرست رہنماء میر غوث بخش بزنجو کے فرزند تھے۔
مگر وہ پاکستان نواز سیاست کرتے تھے، حاصل بزنجو بلوچ قومی جہد آزادی کے سخت مخالف ہونے کے ساتھ پاکستانی نواز تھے،اور وہ بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف سخت موقف رکھنے کے ساتھ مقبوضہ بلوچستان میں جاری آپریشن میں ڈاکٹر مالک کی حکومت میں اہم تھنک ٹھینک بھی تھے