تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں شہری جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک شہری کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

اہل خانہ کے مطابق 9 اپریل 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے واحد بلوچ ولد کریم بخش، ساکن شاپک ڈانڈل کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واحد بلوچ کو تربت کے مرکزی بازار سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

لواحقین نے حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور واحد بلوچ کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Share This Article