بی ایل ایف کا "آپریشن کردگاپ”: مستونگ میں فورسز پر حملے کی ویڈیو جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) نے 6 اپریل کو ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کوئٹہ تفتان ہائی وے پر کی گئی کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

تنظیم نے اس کارروائی کو "آپریشن کردگاپ” کا نام دیا ہے۔

جاری کردہ ویڈیو، جو تنظیم کے میڈیا ونگ آشوب میڈیا کے ذریعے شائع کی گئی، میں شاہراہ پر رکاوٹیں، نقل و حرکت کی نگرانی اور کارروائی کے بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں ایک گاڑی پر حملے کے مناظر بھی شامل ہیں، جس کے بارے میں تنظیم کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستانی فورسز، خصوصاً اسپیشل سروسز گروپ (SSG) کے اہلکاروں کی تھی۔

بی ایل ایف کے مطابق کارروائی کے دوران سرمچاروں نے شاہراہ کو مختلف مقامات پر بند کر کے علاقے کا کنٹرول حاصل کیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے اہلکار سادہ لباس میں تین سویلین گاڑیوں کے ذریعے علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں جنگجوؤں نے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق ایک گاڑی تباہ ہوئی جبکہ دو گاڑیاں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔

تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے، جن میں SSG کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔ تنظیم نے جن اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں ان میں بنیامین، نائیک فرزند علی، سپاہی بابر علی اور سپاہی ابو بکر شامل ہیں۔

پاکستان کے فوجی حکام نے کرگاپ حملے میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ مہینوں کے دوران فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں اور حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

اس لنک سے ویڈیو کو دیکھا جاسکتا ہے : https://t.me/AashobBLF1/3341

Share This Article