نصراللہ بلوچ کی قیادت میں جبری گمشدگیوں کیخلاف وی بی ایم پی کا احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 6128 دن مکمل ہوگئے، مگر لواحقین کی آنکھیں آج بھی اپنے پیاروں کی راہ تک رہی ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری اس طویل اور پرامن جدوجہد میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے لاپتہ افراد کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اتنے طویل عرصے کے باوجود مسئلے کا حل نہ نکلنا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے۔

Share This Article