جوممالک سکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو اپنی سرزمین نہ دیں،ایرانی صدر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران کے صدر مسعود پزشکیان خطے کے ممالک کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر آپ ترقی اور سکیورٹی چاہتے ہیں تو ہمارے دشمنوں کو جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔

ایکس پر پیغام میں ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ کبھی پیشگی حملے نہیں کرتا، ’لیکن اگر ہمارے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔‘

گذشتہ روز امریکہ اور اسرائیل نے اصفہان اور خوزستان میں مبارکہ سٹیل انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ اردکان یلو کیک پروڈکشن پلانٹ اور صوبہ مرکزی میں خندب میں ہیوی واٹر فیسیلٹی سمیت کئی اہم ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر حملے کیے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Share This Article