مشرقِ وسطیٰ و بلوچستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی وسیکورٹی خدشات باعث ریکوڈک منصوبے پر کام محدود

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بلوچستان میں جاری مسلح کارروائیوں میں باعث سیکورٹی خدشات نے بلوچستان کے سب سے بڑے کان کنی کے منصوبے ریکوڈک پر بھی اثرات ڈالنا شروع کر دیے ہیں۔

عالمی کان کنی کی معروف کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں واقع تانبے اور سونے کے اس میگا پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو عارضی طور پر سست کیا جا رہا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے یہ فیصلہ بلوچستان اور خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کے پیشِ نظر کیا ہے۔

بیرک گولڈ کا کہنا ہے کہ اب منصوبے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ مزید 12 ماہ تک جاری رہے گا، اور اس دوران تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

کمپنی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ ریکوڈک کی طویل مدتی اہمیت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور منصوبہ فعال انتظام کے تحت جاری رہے گا، تاہم موجودہ علاقائی حالات کے باعث سرگرمیوں کو سست کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں بیرک گولڈ کے حصص کی قیمت میں 3.2 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اگرچہ اس تاخیر سے کمپنی کے جغرافیائی خطرات کم ہو سکتے ہیں، لیکن عالمی سرمایہ کاروں میں اس بڑے منصوبے کے تعطل پر تشویش پائی جاتی ہے۔

کمپنی نے اپنے پاکستانی شراکت داروں اور مقامی ڈویلپرز کو بھی اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Share This Article