سوراب اور بارکھان میں پاکستانی فورسز پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں دو علیحدہ واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

ضلع سوراب کے علاقے گدر میں نامعلوم افراد نے ایک فارم ہاؤس پر دستی بم حملہ کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو پاکستانی فورسز کے اہلکار زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ضلع بارکھان کے علاقے گیر پٹی میں گزشتہ شب مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری سطح پر تاحال مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article