مقبوضہ بلوچستان:گچک پاکستانی فوج نے چھ خواتین کو پانچ بچوں سمیت لاپتہ کر دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوجی جارحیت میں تیزی6 خواتین5 بچوں سمیت دوران آپریشن پاکستانی فوج نے آرمی کیمپ منتقل کر دئیے۔

گچک کے علاقے پینک کلانچ میں کی مکمل انسانی آبادی کو پاکستانی فوج نے زمینی و فضائی آپریشن سے تباہ کرنے کے ساتھ تمام گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ اور اسی گاؤں کے6 خواتین کو انکے 5 بچوں سمیت اغوا کر لیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق زر بی بی بنت دوری، عمر پچاس سال، دری زوجہ صابر، عمر 75 سال، گنج خاتون زوجہ اللہ داد، عمر 65 سال۔ رضیہ بنت عطا محمد، شبانہ بنت دری۔
تمل عمر7 سال، نور زیب عمر 3 سال،صدام عمر دس سال،لیاقت عمر8 سال، خدابخش عمر پانچ سال کو پاکستانی فوج نے گچک کے علاقے پینک کلانچ سے حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پانچ روز سے مقبوضہ بلوچستان کے چار اضلاع کیچ،آواران،پنجگور،واشک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں شدید آپریشن جاری ہے،۔زمینی فوج کے ساتھ پاکستانی فوج کے دس گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن کا حصہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment