بلوچستان کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز کو دو الگ الگ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار ایک دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں پیش قدمی کرنے والے فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فوج کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تاہم اس حملے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔