بلوچستان کیلئے کتابیں بھیجی جائیں،ناول نگار پائولو کویلہو کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

’الکیمسٹ، الیون منٹس، ایڈلٹری، ورونیکا ڈسائیڈ ٹو ڈائے، دی زاہر، جرنی، لو، لائف اور ایلف‘ سمیت متعدد شہرہ آفاق ناول لکھنے والے برازیلین نڑاد سوئس ناول نگار پائولو کویلہو کی جانب سے بلوچستان کتابیں بھیجنے کی اپیل پر کئی لوگ حیران رہ گئے۔

پائولو کویلہو نے 17 اگست کو اپنی ایک ٹوئٹ میں پاکستانی ویب سائٹ کی خبر شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ بلوچستان کتابیں بھیجیں۔

پاو¿لو کویلہو نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بلوچستان کتابیں بھیجیں، وہ (بلوچستان کے نوجوان) لائبریریاں بنا رہے ہیں‘۔

https://twitter.com/paulocoelho/status/1295410958018519040

شہرت یافتہ ناول نگار، ڈراما نگار، مصنف اور نغمہ نگار کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ پر نہ صرف پاکستانی لوگ بلکہ دنیا بھر کے دیگر لوگ بھی حیران رہ گئے کہ انہوں نے کیسے بلوچستان میں بنائی جانے والی لائبریریوں کی خبر پڑھی۔

زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ پائولو کویلہو نے شاید گوگل پر اپنے نام کا الرٹ لگا رکھا ہوگا، جس وجہ سے ہی انہیں نوجوانوں کی جانب سے بلوچستان میں لائبریریاں بنانے والی خبر پڑھنے کو ملے ہوگی۔

شہرت یافتہ مصنف نے جس مضمون کا لنک شیئر کیا، اس میں بتایا گیا تھا کہ بلوچستان میں پاو¿لو کویلہو اور ترک ناول نگار 48 سالہ ایلف شفق بہت مقبول ہیں۔

مذکورہ مضمون میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح بلوچستان کے کچھ نوجوانبلوچستان کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں میں شعور لانے کے لیے لائبریریوں کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

پائولو کویلہو کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد کئی پاکستانی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے ان کی اپیل پر دلچسپ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا۔

پائولو کویلہو نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ پاکستان میں بھی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ناول نگار ہیں اور ان کے چند ناولز کو اردو سمیت پاکستان کی دیگر مقامی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

پائولو کویلہو کا سب سے مشہور ناول (الکیمسٹ) ہے جو 1988 میں سب سے پہلے پورچوگیزی زبان میں شائع ہوا اور ان کے مذکورہ ناول کے 70 کے قریب زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں۔

پائولو کویلہو کے مذکورہ ناول کا اردو میں کیمیا گر کے نام سے ترجمہ ہوچکا ہے جب کہ ان کے اسی ناول کو سندھی زبان سمیت دیگر مقامی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح پائولو کویلہو کے دوسرے مقبول ناولز (الیون منٹس) کا ترجمہ گیارہ منٹ کے نام سے ہوچکا ہے اور اسی ناول کا ترجمہ سندھی سمیت دیگر زبانوں میں بھی ہوچکا ہے۔

پائولو کویلہو کے ناول (ایڈلٹری) کا ترجمہ زناکاری اور (ورونیکا ڈسائیڈ ٹو ڈائے) کا بھی اردو میں ترجمہ ہوچکا ہے۔

پائولو کویلہو کے ناول کیمیا گر کی کہانی خزانے کی تلاش میں نکلنے والے نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔

ان کے ناول گیارہ منٹ کی کہانی ایک ایسی نوجوان خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اچھے کی تلاش میں جسم فروش بن جاتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment