بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیاگیا جبکہ تربت میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک شخص ہلاک ، پانچ زخمی ہوگئے۔
نصیرآباد سے اطلاعات ہیں کہ غیرت کے نام پر دیور نے اپنے بھابھی سمیت 2 افراد قتل کوکردیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے منجھو شوری میں گزشتہ شب دیور نے مبینہ طورپر پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسماتہ ( ع) اور انکے مبینہ اشنا لیاقت علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
پولیس نے ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کردی گئی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک کے قریب ذکری زائرین کی گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
کوہ مراد زیارت شریف سے واپس جانے والے زکری زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی زائرین کو لے کر کوہ مراد سے واپس جا رہی تھی کہ راستے میں پیش آنے والے حادثے کے باعث الٹ گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
حادثے میں ہلاک اور زخمیوں کی شناخت ہوگئی جن میں رابعہ بنت نثار ہلاک جب کہ جنت بنت بلال، مراد بی بی بنت دینار، جمیلہ بنت لال محمد، مہر گل زوجہ عزیز، شعیب ولد رحیم جان اور بابل ولد رحیم جان زخمی ہیں۔