کوہلو میں  مسلح افراد کی ناکہ بندی، ایس پی قافلے پر حملہ، پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارکھان اور رکنی کے درمیان ہائی وے پر مسلح افراد نے سڑک بلاک کرکے کئی گھنٹوں تک سنیپ چیکنگ جاری رکھی۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے راستہ بند کرکے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی اور ٹریفک کو شدید متاثر کیا۔

اطلاعات کے مطابق دو گاڑیوں نے رکنے کا اشارہ نظرانداز کیا تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی، تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واقعے کے دوران پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کا اسلحہ بھی ضبط کیا گیا۔

علاقے میں یہ بھی غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ مسلح افراد نے ایس پی کے قافلے پر بھی حملہ کیا، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

مذکورہ صورتحال کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی اضافی نفری روانہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article