نال سے تعلق رکھنے والے سندھ یونیورسٹی کا طالب علم کراچی سے جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

عمران بلوچ ولد خادم حسین نامی 26 سالہ نوجوان کو 20 دسمبر 2025 کو پاکستانی فورسز نے سہراب گوٹھ کے علاقے سے جبری لاپتہ کیا۔

جبری گمشدگی کا شکار نوجوان سندھ یونیورسٹی میں ایم ایل ٹی کا طالبعلم ہے اور تعلیم کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران بلوچ کا تعلق خضدار کے علاقے نال سے ہے۔

Share This Article