بی ایل اے نے جیونی حملے کی ویڈیو جاری کردی، 3 کوسٹ گارڈ اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی کے پانوان میں پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈ کی چوکی پر کیے گئے حالیہ حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس کا دورانیہ ایک منٹ 53 سیکنڈ ہے۔

ویڈیو میں جدید ایکشن کیمروں سے ریکارڈ کیے گئے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن میں بلوچ آزادی پسند فورسز کو اسلحہ سے لیس ہو کر اچانک چوکی پر حملہ کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور تیزی سے چوکی کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں اور اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہیں۔

مناظر میں دو اہلکاروں کو موقع پر نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ ایک اہلکار ابتدائی لمحوں میں جان بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایک اور حملہ آور اسے بھی گولیوں کا نشانہ بناتا ہے۔

ویڈیو کے آخری حصے میں حملہ آوروں کی جانب سے قبضے میں لیے گئے اسلحے کو بھی دکھایا گیا ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی تنظیم کی شہری گوریلا یونٹ نے سرانجام دی۔ اس حملے میں تین اہلکار، نائیک سلیم، سپاہی عدنان راؤ اور سپاہی عظیم ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور اسلحہ اور گولہ بارود اپنے ساتھ لے گئے۔

اس سے قبل بی ایل اے نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ آپریشن 15 مارچ کو ایک منظم اور مربوط منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ سَرمچارز نے کیموفلاج کے ذریعے چوکی تک رسائی حاصل کی اور اچانک حملہ کرتے ہوئے اہلکاروں کو ہلاک کر کے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

Share This Article