بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پانچ مارچ کو بیسیمہ کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے روڈ ناکہ بندی کے دوران اغوا ہونے والے کمشنر مکران ڈویژن کے گن مین ظہور ولد عزت کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔
پریس کانفرنس میں مغوی کے بھائی نوید احمد نے اپنی والدہ، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ظہور ولد عزت کی فوری بازیابی کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ظہور ولد عزت، جو تنزگ کے رہائشی اور حال سری کہن میں مقیم ہیں، کو پانچ مارچ کو بیسیمہ میں مسلح افراد نے روڈ ناکہ بندی کے دوران اغوا کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے اہل خانہ شدید تشویش اور کرب میں مبتلا ہیں۔
اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ حکام فوری طور پر مؤثر اقدامات کرتے ہوئے ظہور ولد عزت کو بازیاب کرائیں اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تاکہ اہل خانہ کی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔