مکران ڈویژن میں 2 ماہ دوران 21 سے زائد نعشوں کی برآمدگی پر وی بی ایم پی کا شدید اظہارِ تشویش

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) نے بلوچستان، خصوصاً مکران ڈویژن میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 21 سے زائد نوجوانوں کی لاشوں کی برآمدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے مطابق ان میں سے متعدد افراد کو مبینہ طور پر پہلے حراست میں لیا گیا، جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا، اور بعد ازاں ان کی لاشیں گولیوں کے نشانات کے ساتھ مختلف علاقوں سے ملیں۔ یہ واقعات بلوچستان میں انسانی جانوں کے ضیاع کے بڑھتے ہوئے سلسلے کی سنگین نشاندہی کرتے ہیں، جس کی فوری، صاف اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

وی بی ایم پی نے کہا کہ اس صورتحال نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے بلکہ خطے میں عدم تحفظ کے احساس میں بھی اضافہ کیا ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

تنظیم کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • ظہور بلوچ (20 سال) – مزدور
    20 اکتوبر 2025 | پاروم، پنجگور
  • فقیر جان شمبی زی
    18 تا 20 اکتوبر 2025 | گواش، پنجگور
  • عبدالوھاب عبدالحکیم (33 سال) – ڈرائیور
    4 دسمبر 2025 | پاروم، پنجگور
  • خلیل احمد – پولیس ملازم
    13 دسمبر 2025 | تاسب / چاکل کالگ، پنجگور
  • زہیب احمد – یونیورسٹی طالب علم / دکاندار
    14 جنوری 2026 | واشبود، پنجگور
  • جاسم جان – مزدور
    3 فروری 2026 | واشبود، پنجگور
  • ملنگ بلوچ (20 سال) – مزدور
    29 جنوری 2026 | واشبود، پنجگور
  • پزیر بلوچ (32 سال)
    25 نومبر تا 7 فروری | واشبود، پنجگور
  • کریم جان (35 سال) – ڈرائیور
    3 جنوری تا 1 فروری 2026 | بالگتر، پنجگور
  • نواب عبداللہ – طالب علم (FSc)
    29 مئی 2025 تا 14 فروری 2026 | واشبود، پنجگور
  • جنگیان بلوچ – طالب علم (میٹرک)
    26 مئی 2025 تا 15 فروری 2026 | پاروم، پنجگور
  • جانزیب بلوچ (20 سال)
    13 اکتوبر 2025 تا 20 فروری 2026 | سوراج نیام پٹاک عیسی، پنجگور
  • اویس بلوچ – طالب علم
    23 تا 24 فروری 2026 | خدابادان، پنجگور
  • یحییٰ بلوچ (17 سال) – ڈرائیور
    1 اکتوبر 2025 تا 3 مارچ 2026 | پاروم، پنجگور
  • یحییٰ بلوچ (17 سال) – طالب علم
    3 تا 4 مارچ 2026 | خدابادان، پنجگور
  • حلیم بلوچ (30 سال) – دکاندار
    19 فروری تا 6 مارچ 2026 | خدابادان، پنجگور
  • نیاز حاجی اللہ بخش (24 سال) – ڈرائیور
    5 مارچ 2026 | پاروم، پنجگور
  • ذاکر بلوچ – ڈرائیور
    5 مارچ 2026 | پاروم، پنجگور
  • عمر جان (19 سال) – ڈرائیور
    5 مارچ 2026 | پاروم، پنجگور
  • حمل حسنی – وکیل
    6 مارچ 2026 | کوہ سبز، پنجگور
  • محبوب بلوچ
    8 مارچ 2026 | شپاتاں، پنجگور
  • عبداللہ کریم جان
    10 مارچ | مواچ سراوان، پنجگور

وی بی ایم پی نے کہا کہ یہ سلسلہ نہایت تشویشناک ہے اور انسانی حقوق کے سنگین بحران کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

تنظیم نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں۔

Share This Article