لاپتہ سارنگ جویو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

0
229

سندھ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سارنگ جویو گذشتہ رات بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ انکے دو کزن تاحال لاپتہ ہیں۔

سارنگ جویو کے والد معروف سندھی ادیب تاج جویو نےسندگی میں ریاستی جبر و ناانصافی اور اپنے بیٹے سمیت سندھیوں کی پاکستانی فورسزکے جبری گمشدگیوں پر پاکستان حکومت کی جانب سے دیا جانے والا پرائڈ آف پرفارمنس ایوراڈ ٹھکرا دیا تھا۔

سارنگ جویو ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کراچی میں سندھ ابھیاس اکیڈمی میں ریسرچ ایسوسی ایٹ، اور سندھ سجاگی فورم نامی تنظیم کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں۔

انکے والد تاج جویو کے مطابق ان کے بیٹے کو 11 اگست کی رات ڈیڑھ بجے پولیس اور رینجرز کی متعدد گاڑیوں نے اختر کالونی میں پلازہ کا گھیراو¿ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے، اس کے بعد 10 کے قریب پولیس اور سادہ لباس میں نقاب پوش اہلکار سارنگ کے کرائے پر گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور انہیں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

یاد رہے گذشتہ دنوں سارنگ جویو کی عدم بازیابی کے خلاف وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب سے گورنر ہاو¿س تک مارچ کرنے کی کوشش کیا گیا تھا جسکو رینجرز اور پولیس نے گورنر ہاو¿س تک جانے نہیں دیا تھا اور اس ریلی میں تاج جویو بھی شریک تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here