بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ کے قریب سی پیک روڈ پر دو ایرانی زمیاد تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور دونوں گاڑیاں جل گئیں۔
حادثے میں گاڑیوں میں سوار چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دو افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے ہے جبکہ دو کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
لاشیں سول ہسپتال ناگ منتقل کر دی گئی ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات ہونے پر فوری طور پر ہسپتال یا مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔