بلوچستان کے ضلع لورالائی کے قریب کار ٹرک میں جا گھسی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 5 افراد جان بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ لورالائی شاہراہ پر لورالائی کے قریب کلی شبوزئی کے مقام پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حکام کے مطابق حادثے میں دو بچے اور تین خواتین موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جب کہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو لورالائی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔