پنجگور: بی این ایم کے شہید رہنما لالا منیر کے والدہ وفات پھاگئیں۔

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی این ایم کے شہید رہنما شہید لالا منیر کی والدہ بی بی مریم گزشتہ رات وفات پھاگئیں۔

شہید لالامنیرکی والدہ کانمازجنازہ آج تین بجے ادا کیا گیا،انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقے چتکان پنجگور میں سپرد خاک کیا گیا۔

لالامنیر کی بلوچ قومی آزادی کے لئے جدوجہد کی وجہ سے مرحومہ اپنی زندگی میں بے شمار تکالیف سے دوچار ہوئیں لیکن کبھی حرف شکایت زبان پر نہیں لائی اور ہمیشہ لالامنیر اور بلوچ قومی آزادی کے لئے دعاگوہ رہی۔

شہید لالا منیر بلوچ کا شمار بلوچ نیشنل موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے،جنہیں پاکستانی فوج نے بی این ایم کے بانی رہنمااورقائد غلام محمدبلوچ اورشیر محمدبلوچ کے ہمراہ 6اپریل 2009کو تربت سے حراست میں لے کرآرمی کیمپ منتقل کیا اور تین روز تک اذیت ناک تشدد کے بعد 9 اپریل 2009 کو تینوں رہنماوں کی مسخ شدہ لاشیں مرگاپ میں پھینک دی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment