پاکستان کے خلاف وسیع کارروائیاں جاری ،فوج کے مراکز اور تنصیات کو نشانہ بناگیا،طالبان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے پاکستان کے خلاف عسکری کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرحدی فورسز کی طرف سے پاکستان اور افغان سرحد پر پاکستانی فوج کے مراکز اور تنصیبات پر ’وسیع‘ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اور پوسٹ میں طالبان فورسز کی جانب سے متعدد پاکستانی چیک پوسٹس کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

طالبان حکام کے بیان پر پاکستان نے تاحال سرکاری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔

تاہم پاکستان میں باڑہ اور تیراہ کے علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آوازیں دور تک سنی جا رہی ہیں۔

بعض ذرائع سے یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ طالبان فورسز نے پاکستانی فوج کی 15 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور حملوں میں کئی پاکستانی فوجی ہلکار ہلاک جبکہ متعدد کوزندہ گرفتار کیا گیا ہے ۔

Share This Article