پاکستان کیخلاف افغانستان کی جوابی کارروائیاں شروع ،جھڑپیں جاری،7 چیک پوسٹیں قبضے کے بعد نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان و افغانستان کے سرحدی علاقوں سے سامنے آنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی فورسز کے خلاف جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

سرحدی علاقوں سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، جس کے باعث حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے ننگرہار صوبے کے دور بابا ضلع میں متنازع سرحدی لائن کے قریب مچن نو کے علاقے میں پاکستانی ملیشیا کی دو چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

اسی طرح ضلع گوشتہ کے علاقے انارگی میں تین مزید پوسٹوں پر قبضہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

کنڑ صوبے میں بھی افغان فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ناری ضلع کے ڈوکلام علاقے میں دو چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

دعوئوں کے مطابق مجموعی طور پر 7 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا ہے اور انہیں آگ لگا دی گئی ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سرحدی کشیدگی کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس بڑھ گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے العربیہ انگلش کو بتایاتھا کہ ” پاکستان کی حالیہ فضائی حملوں کا عسکری جواب دینگے، لیکن اس کی تفصیلات خفیہ ہیں۔ پاکستان کو اپنے شرمناک اقدام کا جواب ملنا چاہیے۔”

Share This Article