گوادر میں پاکستانی فوجی کیمپ پر بی ایل ایف کا قبضہ 16 گھنٹوں سے برقرار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف)کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں آپریشن الماس کی اب تک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سولہ گھنٹوں سے کیمپ پر قبضہ برقرار ہے ،بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی کرتے دستوں پر حملے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور مزید ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سدو آپریشنل بٹالین کا آپریشن الماس سولہ گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی کامیابی کے ساتھ تاحال جاری ہے۔ ہمارے جند ندر سرمچاروں نے دشمن کے مرکزی کیمپ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ قابض فوج کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کے مرکزی کیمپ پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کی خاطر پاکستان فوج کے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے پیش قدمی کی کوشش کرتے تازہ دستوں کو ہمارے سرمچار پہ در پہ حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے ان کے متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں اور قابض فوج ہزیمت اٹھانے کے بعد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے مسلسل سرمچاروں کے مورچوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، مستعد سرمچار بروقت کارروائی کرکے ڈرونز کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article