آپریشن الماس: فدائین کی کیمپ کے اندر سے مزید 2 ویڈیوز اور جھڑپوں کی تفصیلات جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے فدائی دستے ”سدو آپریشنل بٹالین (SOB)“ کی جانب سے گوادر میں جاری ”آپریشن الماس“ کے دوران پاکستانی فوج کے کیمپ کے اندر سے دو نئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، جن میں سرمچاروں کو 16 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اپنا قبضہ برقرار رکھتے ہوئے شدید مزاحمت اور دشمن پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پہلی ویڈیو میں چار فدائین کو کیمپ کے اندر پوزیشن سنبھالے ہوئے مسلسل فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملوں اور جھڑپوں کی شدت کے باعث کیمپ کے کمروں اور کھڑکیوں کے شیشے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں، اور فرش پر شیشے بکھرے ہوئے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں فدائی خاتون الماس بلوچ کو بھی دشمن فورسز پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ساتھی فدائین بھی کیمپ کے مختلف حصوں میں ایک دوسرے کو کور دیتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے دشمن پر گولیاں برسا رہے ہیں۔

گوادر شہر کے سکیورٹی کے لحاظ سے محفوظ سمجھے جانے والے زون میں قائم اس فوجی کیمپ پر فدائین کا قبضہ سولہ گھنٹوں سے زائد عرصے سے برقرار ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اس کیمپ کے گرد 10 کلومیٹر سے زائد کے ایریا کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں کی رسائی کو روکا جا سکے اور پاکستانی فورسز کی پسپائی یا شکست کی ویڈیوز باہر آ کر انٹرنیٹ پر وائرل نہ ہو سکیں۔

اس کے علاوہ، اسی حساس علاقے کے موبائل ٹاورز اور انٹرنیٹ سروسز کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article