تربت: سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ایک گھر پر بم حملہ، 3 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملہ عارف ٹھیکیدار المعروف کلاہو والا کے گھر پر کیا گیاجو نیشنل پارٹی کے رہنما بھی ہے ۔

دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جن میں عارف ٹھیکیدار خود بھی شامل ہیں۔

ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف ٹھیکیدار کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Share This Article