چمن اور مستونگ گرگینہ میں پاکستانی فورسز پر حملے، 3 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن اور مستونگ گرگینہ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملوں میں  3 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

چمن سے اطلاعات ہیں کہ روغانی روڈ پر مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق چمن میں مسلح افراد کے حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی سے متصل مستونگ کے علاقے گرگینہ میں پاکستانی فوج کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب فوج نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے باعث فوج پیش قدمی نہیں کرسکی۔

مزید برآں گذشتہ شب بھی فوج نے ایک دفعہ پھر علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس کو گھات لگائے حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملوں میں فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

Share This Article