آزادای پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک مختصر بیان میں جیونی کے سمندر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اہم اور نئی تزویراتی پیش قدمی کرتے ہوئے گوادر کے علاقے جیونی کے سمندر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گشتی کشتی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ اس کامیاب بحری کارروائی کے نتیجے میں کشتی پر سوار 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ زمین کے بعد اب سمندری حدود میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کا یہ آغاز بی ایل اے کی عسکری حکمتِ عملی میں ایک نئی اور اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد بلوچ وسائل کی سمندری راستوں سے لوٹ مار کو روکنا اور دشمن کو ہر محاذ پر زک پہنچانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گہا کہ اس حملے کے حوالے سے تفصیلی بیان جلد ہی میڈیا میں جاری کیا جائے گا۔