ضلع آواران، واشک،کیچ،پنجگور پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری،متعدد بستیاں نذر آتش،کئی بستیاں کے لوگ فورسز ہاتھوں لاپتہ۔
مقبوضہ بلوچستان کے چار اضلاع میں پاکستانی فوج کا پہاڑی علاقوں پر شدید نوعیت کی آپریشن جاری ہے۔
پاکستانی فوج کی زمینی وفضائی آپریشن کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے،نمائندہ سنگر کے مطابق دملی،ٹوبہ،آزوی زیارت،کیل کور،پسیل، لوڈی، سولیر،چب،پیل کلانچ ،گچک کے تمام علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، زمینی فوج کے ساتھ تین گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس آپریشن کا حصہ ہیں دن بھر ان گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ علاقوں پر شیلنگ کی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کئی انسانی بستیوں کو پاکستانی فوج نے نذر آتش کیا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں درجنوں خواتین و بچوں کے پاکستانی فوج ہاتھوں اغوا کی بھی اطلاعات ہیں۔
ضلع آواران سے نمائندہ سنگر نے بتایا کہ ان علاقوں میں دوران آپریشن مواصلاتی نظام بند کیا گیا ہے جسکی وجہ سے مکمل تفصیلات کا آنا باقی ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے ان تمام علاقوں میں موجود آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ضلع کیچ سے ایک مقامی آفیسر کے مطابق اس آپریشن کا مقصد آبادیوں کو پہاڑی علاقوں سے نکال کر آرمی کیمپوں کی بغل میں آباد کر نا ہے، اسکی وجہ سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی سول آبادیوں پر بربریت کے سلسلوں میں بہت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے