گوادر : پاکستانی فورسز کی نا انصافیوں کے خلاف بارڈر احتجاجاً بند، دھرنا کیمپ قائم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں  کسٹم کلیئرنس ایجنٹس اور بارڈر کے کاروبار سے منسلک تاجروں نے مبینہ طور پر پاکستان کسٹم کے نا انصافیوں کے خلاف بلوچستان ایران بارڈر 250 پوائنٹ کو غیر معینہ مدت تک ہر قسم کی کاروبار کیلئے احتجاجاًبند کر دیاہے۔

تاجروں اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے 250 بارڈر کے مقام پر شامیانے لگا کر سڑک پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

تاجروں نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ جب تک سیکورٹی فورسزنا انصافیوں سے باز نہیں آئے گی اس وقت تک ایران ٹریڈز مکمل طور پر بند اور احتجاجی دھرنا جاری رہے گی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم ٹکس کی صورت میں بارڈر کے کاروبار سے ہر ماہ پانچ ارب روپے پاکستان کسٹم کو ادا کرتے ہیں لیکن کسٹم حکام اس کے باوجود بھی تاجروں کو ناجائز تنگ کرتی ہے۔

تاجروں کے احتجاج اور بارڈر کی بندش کی وجہ سے ماہ رمضان میں روزہ داروں کیلئے ایرانی کجھور، لسی ، دہی اور دیگر کھانے پینے کے اشیاہ کا شدید ترین بحران اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share This Article